• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال کے علاقے جہاز گراؤنڈ میں نوجوان نے شادی سے انکار پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق جہاز گراؤنڈ کے علاقے میں اجمل نامی نوجوان شادی شدہ خاتون سے شادی کرناچاہتا تھا، شادی سے انکار پر اجمل نے دلبرداشتہ ہو کر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تازہ ترین