برلن ۔ (اے پی پی) جاپانی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا فٹنس مسائل کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین سنگل سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئیں، انہیںپیٹ میں درد کی شکایت ہے، لاسٹ فور میں اوساکا کا مقابلہ کونتا ویت سے تھا لیکن جاپانی کھلاڑی کے دستبردار ہونے کی وجہ سے کونتا ویت نے فائنل میں جگہ بنا لی۔