جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ، دونوں ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ بھی جائیں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آج تیسری بار احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی ختم ہو گئی ہے جس میں توسیع کے لیے آج ہی ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔