کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے ہفتے کے کامیاب جلسے پرپی پی اور پی ایم ایل ن کی تنقید پر کہا ہے کہ سند یافتہ نااہل رہنما نہال ہاشمی کا بیان ان کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جبکہ مرتضی وہاب اپنی نوکری بچانے کے لئے اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے عوام نے مسلم لیگ ن کو ہمیشہ مسترد کیا ہے کیونکہ اسنے ہمیشہ سند ھ کے شہری علاقوں کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے تاریخ گواہ کہ مسلم لیگ نون سندھ سے جب کبھی ایک دو نشستیں لے سکی وہ خیرات میں ملیں ، نہال ہاشمی کی جماعت کی قیادت نے وقت کے طالع آزمائوں کی گود میں پرورش پائی ہو اس سے جمہوری سوچ کا اظہار عبث ہے۔