• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریا شراپووا نے لاعلمی میں ممنوعہ دوا لی تھی،ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن

لندن (جنگ نیوز) ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر اسٹیو سائمن کا کہنا ہے کہ ماریا شراپووا نے ممنوعہ دوا ’میلڈونیم‘استعمال کرکے واڈا قوانین کی خلاف ورزی کی لیکن انہوں نے لاعلمی میں دوالی تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے مبرا نہیں اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی لیکن ماریا شراپووا نے جان بوجھ کر ان ادویات کا استعمال نہیں کیا۔ وہ اپنا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتی ہیں اس لیے انہوں نےایمانداری سے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔
تازہ ترین