وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا آج وائٹ ہاوس میں امن معاہدے پر دستخط کریں گے، وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کی میزبانی صدر ٹرمپ کریں گے۔
انگلش ون ڈے کپ میں امام الحق نے شاندار سنچری اسکور کی ہے۔
سکھر میں ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کیا، بھارت نے جنگ بندی کروانے کی تردید کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔
معروف صنعت کار و سابق نگراں وزیرِ تجارت پنجاب ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ بزنس مین کو ڈرائیں گے تو وہ کہیں اور چلا جائے گا، ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں، جو ٹیکس نہیں دے رہا ہم اس کے ساتھ نہیں۔
معروف بھارتی بیٹنگ سپر اسٹار ویرات کوہلی کی آج ایک نئی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئیں۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ٹرولرز کی جانب سے اپنے شوہر فہد احمد کو ڈونگری کی سڑک کا چھاپڑی والا کہنے کی مذمت کی ہے۔
ڈچ وزیرِ خارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہوحکومت کا غزہ میں کارروائیاں تیز کرنے کا منصوبہ غلط اقدام ہے۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں لائسنس کی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے والےمالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ پر قبضے کی کسی بھی اسرائیلی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
جرمنی نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی، 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی، مارے گئے خوارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔