گھوٹکی(نامہ نگار)کالا گھاٹ کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر 13سالہ مشرف اور 26سالہ شہباز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ٹرین کچھ دیر جائے حادثہ پر کھڑی رہنے کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی جبکہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں واضح رہے کہ کالا گھاٹ کے مقام پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے سے حادثات معمول ہیں۔