• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم صہبا مشرف 2مئی کو سپریم کورٹ آئیں گی،آل پاکستان مسلم لیگ

ملتان (نمائندہ جنگ) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سلطان محمود ملک نے کہا ہے کہ بیگم صہبا پرویز مشرف وکلاءکے ہمراہ 2مئی کو سپریم کورٹ آئیں گی، میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے عہدیداران اسلام آباد پہنچیں گے، 2مئی کو سپریم کورٹ سے استدعا کی جائیگی کہ پرویز مشرف کو ڈاکٹر نے سفر سے روکا ہوا ہے، اگر عدالت 2ماہ کا وقت دے دے تو پرویز مشرف صحت یاب ہوکر عدالت میں پیش ہوں گے۔ اگر عدالت نے ہماری درخواست پر وقت نہ دیا تو پرویز مشرف عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے بیماری کی حالت میں ہنگامی سطح پر دبئی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان بھی آ سکتے ہیں۔
تازہ ترین