• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد کراچی، الٹنے والے ٹینکر کے نیچے سے لاش برآمد

کراچی کے علاقے قائد آباد میں الٹنے والے آئل ٹینکر کو ہٹانے کے دوران ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہیں تاہم اس کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

کراچی کے علاقے قائد آباد پل کے پاس ٹینکر الٹ گیا جس میں فرنس آئل موجود تھا، لوگوں کی بڑی تعداد آئل جمع کرنے پہنچ گئی۔

آئل بہنے کے باعث قائد آباد پل سے ایئر پورٹ کی طرف جانے والی سڑک بند کر دی گئی تھی جسے بعد میں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ٹینکر الٹنے کے باعث اس میں موجود فرنس آئل سڑک کے پہلے ٹریک اور پل کے نیچے بہہ گیا ہے، عوام کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے پہنچ گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئل ٹینکر سڑک سے ہٹاکر پل کے نیچے کر دیا گیا ہے اور آئل پر مٹی ڈال دی گئی ہےجبکہ قائد آباد پل سے ایئر پورٹ کی طرف آنے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تازہ ترین