• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف غداری کیس،ایف آئی اے کا شوکت عزیز،عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد سے مزید تفتیش نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اعزاز سید) مشرف غداری کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگراور سابق وزیر قانون زاہد حامد سے مزید تفتیش نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہےکہ ایف آئی اے نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ اور خصوصی عدالت کے حالیہ احکامات کی روشنی میں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افرادسےمزید تفتیش نہ کرنے کا فیصلہ ایف آئی اے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں مشرف غدار ی کیس پر خصوصی عدالت کے احکامات کے قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین