کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستاشاہ چشتی نے کہاہے کہ پشین میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18سے20گھنٹے سے تجاوز کرگیاہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر بجلی وولٹیج نے پوری کردی ہے جس سے لوگوں کا قیمتی سامان ناکارہ ہورہاہےانہوںنے کہاکہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے شکایت کی گئی لیکن محض طفل تسلیاں کے سواکچھ نہیں ہوابجلی نہ ہونے کے باعث زراعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیںباغات میں سیاہ راٹ بیماری کے حملے سے پیداوار میں شدید کمی کاخدشہ ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ حکومت زمینداروں کو بیماریوں سے بچائو کیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔