کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر چار کروڑ سے زائد کا غیر ملکی سامان ٗ ٹائرز اور چھالیہ قبضے میں لے لی۔ کسٹم کلیکٹر کوئٹہ افتخار احمد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلرز کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کی کوشش کر رہے ہیں جس پر چار ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس نے بلیلی ٗ یارو ٗ لکپاس ٗ کولپور نوتال ڈیرہ مراد جمالی ٗ سوراب اور خضدار میں کاررائیاں کرتے ہوئے پانچ سو 90بیگز چالیہ ٗ چار سو ٹائرز ٗ 2سو ڈرمز ڈیزل ٗ گٹکا ٗ غیر ملکی اودیات ٗ سیگریٹ برآمد کر کے ایک ٹرک ٗ ایک کنٹینر ٗ قبضے میں لے لیا ۔کسٹم ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے سامان کی مالیت چار کروڑ بتائی جاتی ہے۔