آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’’ گیم چینجر‘‘ میں جاوید میانداد سمیت کئی سابق کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جاوید میانداد نے ہمیشہ ان کی مخالفت کی ،بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں مجھے میانداد نے پریکٹس بھی نہیں کرنے دی۔

آفریدی نےکتاب میں سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وقار یونس اوسط درجے کےکپتان اور اُس سے بھی برے کوچ تھے۔

شاہد آفریدی نے لکھاکہ باب وولمر نے ہمیشہ میری حوصلہ آفزائی کی، باب وولمر نے ہر بڑے میچ سے پہلے مجھے فری ہینڈ دیا۔

آفریدی نے اپنی کتاب میں قومی ٹیم کے آنجہانی کوچ باب وولمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ باب وولمر نے ہمیشہ مجھ سے اپنا نیچرل گیم کھیلنے کا کہا۔

شاہد آفریدی نے کتاب میں لکھا کہ عمران خان کسی سے ذاتی اختلاف نہیں رکھتے تھے، ہم سب جانتے ہیں کہ وہ بعض کھلاڑیوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عام طور پر کھلاڑیوں سے میل جول نہیں بڑھاتے تھے۔

شاہد آفریدی کی زندگی پر کتاب ’’ گیم چینجر‘‘ کی تقریب رونمائی 4 مئی کو ہوگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں