کوئٹہ (خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے جمعرات کو کوئٹہ پشین شاہراہ اور پشین شہر میں مختلف ریسٹورنٹس ہوٹلوں بیکریوں اور دکانوں کا معائنہ کیا اور وہاں اشیاء خورد ونوش میں استعمال ہونے والے آئٹمز کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے صفائی کی ناقص صورتحال پروڈکشن میں مضر صحت اجزاء کے استعمال اور مذکورہ اشیاء کے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہ ہونے پر درمان ہوٹل النور بیکنگ پوائنٹ النصیب بیکنگ پوائنٹ جمال بیکنگ اور سردار سویٹس کو فوری طور پر سیل کردیا ۔ جبکہ متعدد دودھ فروشوں اور بیکنگ پوائنٹس کو وارننگ جاری کی۔ علاوہ ازیں معائنہ ٹیم کی جانب سے تمام ریسٹورنٹ مالکان انتظامیہ و دیگر کو حفظان صحت کے مطابق اشیاء خورد نوش کی تیاری اور عوام کو صاف غذائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تفصیلی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔