• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل تھانے کی حدود غازی گوٹھ الرضا رحیم سٹی کے رہائشی 60سالہ لطیف ولد ستار نے جمعہ کی سہ پہر گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی 50سالہ ناہید کو گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہو گئی،بعد ازاں اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی، پولیس نے لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او ذوالفقار آرائیں کے مطابق ملزم نے جس پستول سے فائر کیا وہ لائسنس یافتہ نہیں تھی، خاتون کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین