• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمان قتل کیس،ملزمان کی درخواست ضمانت، پراسیکیوٹر جنرل سندھ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچنے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو 15 مئی کو طلب کرلیا ہے،عمران سواتی سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا،جے آئی ٹی کی کیا فائنڈنگ ہیں؟ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ جے آئی ٹی پہلے بھی 3 بار بن چکی ہے،ملزمان 4 سال سے جیل میں ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں پہلے تو یہ دیکھنا ہے جے آئی ٹی نے کیا دیکھا۔
تازہ ترین