• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس،آصف زرداری 11مئی کو نیب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 11 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی میں طلبی کا سمن بھی ارسال کر دیا ہے۔ ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں ٹیم ان سے تحقیقات کرے گی۔ واضح رہے کہ آصف علی زر د ا ری کے خلاف نیب میں 22 انکوائریاں ہو رہی ہیں، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری نے عبوری ضمانت 15 مئی تک منظور کر رکھی ہے۔
تازہ ترین