• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفدر عباس کے بیٹے آسٹریلین ہاکی ٹیم میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی صفدر عباس کے بیٹے اور شہرہ آفاق اولمپئن فل بیک سہیل عباس کے کزن سید مدثر عباس کو آ سٹریلیا کی انڈر35 ہاکی ٹیم کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔وہ پہلے پاکستانی ہیں جو آسٹریلیا کی جانب سے انٹر نیشنل ہاکی میں حصہ لے گے۔ صفدر عباس نے جنگ کو بتایا کہ مدثر عباس آسٹریلین شہریت رکھتے ہیں، وہ انٹر نیشنل ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں نیوزی لینڈ ، جرمنی اور یورپ کی دیگر ٹیمیں بھی ایکشن میں ہونگیں ،33سالہ مدثر عباس آسٹریلیا میں کئی کلبوں کی نمائندگی کرچکے ہیں، امید ہے کہ جلد قومی ٹیم میں بھی شامل ہوجائیں گے۔
تازہ ترین