پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پاکپتن میں ایک یونٹ پر چھاپہ مار کر پاؤڈر اور بناسپتی گھی سے تیار کیا گیا جعلی دودھ تلف کردیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بھاری مقدارمیں بناسپتی گھی اورخام مال برآمد کرکے تیار کیا گیا 500 لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیاگیا۔
جعلی دودھ تیارکرکےبڑے شہروں میں سپلائی کیاجاتاتھا۔