لاہورکی سیشن کورٹ میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔
سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔
علاوہ ازیں میشا شفیع کے وکلاء نے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔
میشا شفیع کے وکیل نے جو درخواست عدالت میں جمع کرائی ہے اس میں مؤقف اپنایا ہے کہ کیس کو ٹرانسفر کروانا چاہتے ہیں، سیشن جج لاہور 8 مئی کو ہماری درخواست پر فیصلہ سنائیں گے، سیشن جج کے فیصلے کے بعد کیس کی مزید سماعت کروانا چاہتے ہیں۔
عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
درخواست گزار علی ظفر کا مؤقف ہے کہ میشا شفیع نے جنسی ہراساں کرنے سے متعلق ان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔