اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، جج کی تبدیلی کیلئے درخواست سیشن جج کے روبرو پیش کر دی۔
سیشن جج لاہور نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
میشا شفیع نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پرسماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، گواہان کے بیانات قلمبند کرواتے وقت بھی موجودہ جج نے گواہان کو جوابات دینے میں معاونت کی۔
مشا شفیع نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ جج ان کے وکلاء پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے، سیشن جج لاہور فوری طور پر ہتک ِ عزت کا دعویٰ کسی دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دیں۔
ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر 6 ماہ سے سماعت کر رہے ہیں۔
گلوکار و اداکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔