• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پریس قونصلر ارشد منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسیحی برادری ایک محب وطن برادری ہے اور حکومت نے انہیں ہر طرح کی سہولتوں اور تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ وہ پاکستان قونصلیٹ جدہ ہال میں پاکستان کرسچن ویلفیئر سوسائٹی کے ایسٹر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔جدہ میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار پُرجوش انداز میں منایا اور اس موقعے پر انہوں نے اپنی عبادات میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔ پریس قونصلر ارشد منیر نے اپنے خطاب مزید کہا ملک دشمنوں کے عزائم جن کی تکمیل دہشت گردی کے ذریعے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

ایسٹر کے موقعے پر تقریب
جدہ میں ایسٹر تقریب میں پرویز یوسف، ارشد منیر اوردیگر

مسیحی برادری نے تفرقہ پھیلانے والوں کی مذمت کرکے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ مسیحی اقلیت پاکستانی برادری کا ایک حصہ ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسچن سوسائٹی کے چیئرمین پرویز یوسف نے کہا کہ ہم ہمیشہ حکومت پاکستان، خادم الحرمین الشریفین اور سعودی حکمرانوں کی درازی عمر، عالم اسلام کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعاؤں میں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی دعا بھی شامل رہتی ہے۔ تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان بھی شریک ہوئے جبکہ ،کرسچن کمیونٹی کے جنرل سیکرٹری پیٹرک فلک شیر اور جان گلزار نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین