ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ روزانہ ایکسرسائز متوازن غذا پھلوں اور سبزیوں کے متواتر استعمال نشاستہ دار اشیا سے اجتناب اور سگریٹ نوشی ترک کرنے سے بلڈ پریشر اور خون میں شکر کے لیول کو کم کیا جا سکتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات کو بڑی حد تک میں رکھا جا سکتا ہے،رمضان المبارک نہ صرف وزن کم کرنے سگریٹ نوشی ترک کرنے بلکہ دل کے دورے کے امکانات کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزے رکھ کر جان لیوا بیماریوں کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی پریس کلب میں منعقدہ دل کے امراض کے حوالے سے اسکریننگ کیمپ کے موقع پر کیا۔
کیمپ کا انعقاد کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی نے طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے کیا تھا جس نے کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو بلڈ پریشر شوگر بی ایم آئی اور دیگر ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ماہرین امراض قلب اور خزانے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مشورے دئیے۔
کیمپ کے دوران 152 صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے ٹیسٹ کیے گئے۔نتائج کے مطابق 90 فیصد سے زائد افراد کا بی ایم آئی مقررہ حد یعنی کے 25 سے زیادہ پایا گیااکثریت کا وزن ان کے قد کے حساب سے زیادہ تھا جبکہ کچھ افراد نے موٹاپے کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر شوگر اور اسموکنگ کے ریسپٹرز بھی پائے گئے۔
طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر خوبیب ماجد کا کہنا تھا کے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوگ نہ صرف اپنا وزن کم کرسکتے ہیں بلکہ وہ کی عادات بشمول سگریٹ نوشی پر قابو پاکر دل کے دورے اور فالج کے امکانات کو کم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر مقررہ حد سے زیادہ دیا مائی رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ رمضان میں کھانے پینے میں حد سے زیادہ تجاوز نہ کریں، سگریٹ نوشی کو ترک کریں اور افطاری کے بعد سحری سے پہلے کچھ وقت چہل قدمی کے لئے نکالیں جس کے نتیجے میں ان کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔
طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ سے وابستہ صومالیہ میں کیمپ میں آنے والے افراد کو متوازن غذا کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سحر اور افطار میں نشاستے دار تلی ہوئی اور ڈبہ بند غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے، رنگ برنگی مشروبات کے کے بہت زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے، سحر اور افطار میں دودھ دہی سے بنی ہوئی لسی، سبزیوں اور بغیر چھنے ہوئے دیسی گندم کے آٹے کی روٹی کا استعمال کرنا چاہیے، رمضان المبارک میں کھانے پینے میں احتیاط سے 5 سے 10 کلو تک وزن کم اور سگریٹ نوشی پر قابو پایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف شوگر کنٹرول ہو سکتی ہے بلکہ دل کے دورے کے امکانات کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔