• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری جنگ کے ذمے داروں پر توجہ نہیں دیتی: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو
ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری جنگ کے ذمے داروں پر توجہ نہیں دیتی۔

مسعود پزشکیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نظام اور سیکیورٹی کو سنگین خطرات ہو سکتے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین خلیجی ریاستوں پر حملوں سے متفق نہیں، بحران کا حل جلد از جلد مذاکرات اور بات چیت کی طرف واپسی میں ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے مضبوط کرتا رہے گا، امن اور استحکام کے قیام کے لیے چین اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید