• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر ایک اشتہار سے متاثر اُترپردیش کی ’باربر شاپ گرلز ‘‘ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے لڑکی سے شیو بنوائی۔

بھارت میں ان دنوں ایک اشتہار وائرل ہے جس میں ریاست اُترپردیش کے گاؤں بنواری ٹولہ سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں نیہا اور جیوتی کی ناقابل یقین کہانی بیان کی گئی ہے۔

2014ء میں والد کی بیماری کے بعد نیہا اور جیوتی نے اُن کی باربر شاپ سنبھالی، روایتی طور پر یہ اس پیشے پر مردوں کا راج ہے لہٰذا اس کے لئےاُنہیں نہ صرف لڑکوں کا روپ دھارنا پڑا بلکہ اپنے نام بھی لڑکوں والے رکھ لئے۔

یوں دونوں بہنوں نے نہ صرف اپنے والد کے علاج میں مدد کی بلکہ اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھی۔

بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی ان لڑکیوں کی کہانی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ’باربر شاپ گرلز ‘ کی نیہا اور جیوتی کے پاس پہنچ گئے۔

سچن ٹنڈولکر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لڑکی سے شیو بنوارہے ہیں جس کے ساتھ تحریر ہے کہ میں باربر شاپ گرلز سے ملا اور اُن سے شیوبنوایا، ساتھ ہی ٹنڈولکر نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ آج سے پہلے انہوں نے کبھی کسی سے شیو نہیں کرائی۔

ٹنڈولکر نے باربر شاپ گرلز سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شاید آپ نہیں جانتے، لیکن میں نے اس پہلے کبھی کسی سے شیو نہیں بنوائی تھی اور یہ ریکارڈ آج ٹوٹ گیا‘‘

سچن ٹنڈولکر نے نیہا اور جیوتی کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے کمپنی کی جانب اسکالر شپ بھی دی۔

ٹنڈولکر کی اس پوسٹ کو اب تک 9لاکھ سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین