• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پراسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری،4 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں 14 ماہ کی بچی اور اُس کی ماں سمیت چار فلسطینی شہیدجبکہ  40 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی طبی حکام کے مطابق تین روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں چودہ ماہ کی بچی اور اُس کی ماں سمیت چار فلسطینی شہیدجبکہ چالیس زخمی ہوگئے،اسرائیلی حملوں کی شدت سے غزہ کی عمارتیں لرزگئی ہیں۔

اسرائیل نے حماس کے مبینہ راکٹ حملے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کواپنے دفاع کا حق ہے ۔

تازہ ترین