• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا جہلم میں کسی ترقیاتی پیکج کا اعلان نہ کرنے پر عوام میں مایوسی

دینہ (نامہ نگار) وزیر اعظم کا دورہ سوہاوہ، ضلع جہلم میں کسی ترقیاتی پیکج کا اعلان نہ کرنے پر عوام میں مایوسی،وزیر اعظم نےمسائل کے حوالےسے کوئی بات نہ کی اور خطاب کے بعد روانہ ہو گئے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کی سنگ بنیاد کی تقریب میں پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر سمیت دیگر وفاقی وزراء کی کثیر تعداد موجود تھی،وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے دوران تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ کے لئے کوئی بھی ترقیاتی پیکج کا اعلان نہ کیا،سوہاوہ کے عوام کوعر صہ دراز سے پانی جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ تحصیل دینہ و سوہاوہ میں سوئی گیس بھی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کا بہت سی مشکلات کا سامنا رہتا ہے،دونوں تحصیلوں کی عوام میں کسی بھی ترقیاتی پیکج کا اعلان نہ کرنے پر مایوسی دیکھی گئی۔

تازہ ترین