• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان نے معاشی بحران سے نکالنے راستہ بتادیا

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی بحران سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں، البتہ واحد راستہ یہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرا دیے جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن جتنی دیر سے کرائے جائیں گے عوام کو اتنی ہی زیادہ تکلیف ہو گی، جو حکومت اپنی پوری معاشی ٹیم کو نکال دے وہ ملکی مسائل کیا حل کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب آمر کا بنایا ہوا ادارہ ہے، اس کے قانون کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

تازہ ترین