• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم بلوچ کا رمضان ٹرانسمیشن نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی خوبرو اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے متعلق تمام جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سال رمضان ٹرانسمیشن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال کوئی بھی رمضان ٹرانسمیشن نہیں کررہی ہیں، اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹی وی سے کچھ دن کا وقفہ لینا چاہتی ہیں۔


اس کے علاوہ صنم نے بتایا کہ انہیں مختلف چینلز اور دوستوں کی جانب سے فون کر کے پوچھا جارہا ہے کہ آپ کسی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کررہی ہیں؟ انہوں نے اُن تمام لوگوں کو اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہ میں کسی چینل کے ساتھ  وابستہ ہوں، نہ میں نے کسی چینل سےکوئی معاہدہ کیا ہے اورنہ ہی ایسا ہے کہ میں کسی کے ساتھ معاہدہ کرکے پیچھے ہٹ رہی ہوں۔‘

صنم بلوچ نے کہا کہ اُن کا کسی چینل یا ایجنسی سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور اگر پھر بھی کوئی رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے حوالے سے بات کرتا ہے تو وہ جھوٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب اسمبلی میں شوبز شخصیات کے رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے خلاف قرار داد بھی منظورہوئی تھی۔

تازہ ترین