تحریک انصاف نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے کا معاملہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت سے سزا یافتہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ دئیے جانے کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں اور وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مریم نواز کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر غور تیز کردیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سزایافتہ مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے اپنا نائب صدر کیسے بنایا ہے؟مریم کو سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے، سزا ختم نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔