آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو(سی او ڈی) راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نےقومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور پرانے اسلحے کو قابل استعمال بنانے پر سی او ڈی کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے سنٹرل آرڈیننس ڈپو کے مختلف حصو ں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پرانے اور متروک سامان کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے سی او ڈی کی کوششوں اور کردار کی تعریف کی، سنٹرل آرڈیننس ڈپو میں مخصوص ہتھیاروں اور فوجی ملبوسات کی وسیع رینج ہوتی ہے۔