اسلام آباد(بلال عباسی) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پانی کی فراہمی کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق ہریش اینڈ کمپنی ریفرنس کی تحقیقات کےسلسلے میں 9 مئی کو طلب کر لیا ۔ منگل نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف علی زرداری کو جمعرات کو طلب کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ اسپیشل انیشی ایٹو سے واٹر سپلائی کا ٹھیکہ لیا تھا لیکن اس منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا بلکہ کمپنی کے اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات چلائے جاتے رہے۔ ہریش اینڈ کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی تھی اور اس کیس میں قومی خزانے کو 60 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔