کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے ڈومیسٹک ہاکی کے معاملات بہتر بنانے کے لئے پلاننگ کرلی ۔ متوازی ایسوسی ایشنوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، کراچی کے معاملات کا صدر پی ایچ ایف خالد کھوکھر اور سکریٹری آصف باجوہ باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جن شہروں میں متوازی ایسوسی ایشن ہیں وہاں دونوں گروپس میں برابری کی بنیاد پر عہدے تقسیم کردیے جائیں گے، اتفاق رائے نہ ہونے پر ایڈہاک کمیٹی قائم کرکے نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔