• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی ، اسد عمر کا فیصلہ تبدیل، اسٹیل مل کی نجکاری ہوگی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے اسٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کے فیصلے کو رد کردیا۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں اسٹیل مل کی نجکاری کیلئے سمری پیش کرنے کا فیصلہ۔ دستاو یزات کے مطابق ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کو دوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ دے دیا، اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ نجکاری کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ دیا تھا۔
تازہ ترین