کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں منگل کوآتشزدگی کےبعد علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے سٹرک بلاک کردی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب سے آگ لگی ہے انہیں انکے گھروںسے باہر نکلنے کا کہا گیا ہے اور دوسرا دن ہوگیا تاہم کوئی حکومتی عہدیدار یا انتظامیہ کا شخص انکی داد رسی کے لیے نہیں آیا ، ہم نے سحری اور افطار بھی گھر کے باہر ہی کیا ،آتشزدگی سے ہمارے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم اس کے باوجود کوئی ہماری مدد کونہیں آیا،احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوںکی طویل قطاریں لگ گئیں، ،اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔