• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیا ئےخوردو نوش کی مقر رہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے،ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہرظفر عباسی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر مقررکی گئی ہیں جبکہ اس حوالے سے از خود قیمتیں بڑھانے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوشت ( چھوٹا)کی قیمت 780روپے فی کلو مقر ر کی گئی ہے جوکہ رمضان المبارک سے قبل تجزیہ کمیٹی کی رپورٹ ا ور انجمن قصابان کے صدر نصیب اللہ ، جنرل سیکرٹری حاجی سرمد،انجمن تاجران و دکانداران کے صد ر امر الدین آغا،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان( رجسٹرڈ)کے سیکرٹری اطلاحات حاجی اللہ داد ترین، انجمن مٹن ایسوسی ایشن کاسی روڈ کے حبیب اللہ انجمن مٹن ایسوسی ایشن زرغون روڈ کے صد ر لونگ خان لانگو کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر طے ہوئی ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میںاشیا ئےخوردو نوش کی مقر رکردہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اورپرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر طے کردہ فیصلوں کی روشنی میںکھانے پینے کی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور گرانفروشی کرنے والوں کی نشاندہی تا جر برادری کے نمائندے بھی کریں گے جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے ، گرفتاری اور دکانوں کو سیل بھی کیا جائے گا۔ 
تازہ ترین