جسٹس گلزار احمد نے جسٹس گلزار احمد ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی( ایس بی سی اے) پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میگاسٹی کے معیار پر نہیں اترتا،روڈ سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کی اصل شکل میں بحالی اور ماسٹر پلان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزارنے ریمارکس دیئے کہ روز صدر جاتے ہیں وہاں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، یونیورسٹی روڈ کی ایک سال پہلے کارپیٹنگ ہوئی تھی دوبارہ کیوں اکھاڑ دیا؟ کے الیکٹرک کو زیرزمین کیبل بچھانے کا خیال پہلے کیوں نہیں آیا؟
جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ آپ نے طارق روڈ دیکھا سارا کچرا وہاں ڈمپ ہورہا ہے، لیاری ایکسپریس وے کی زمین پر بھی قبضہ ہورہا ہے، آپ نے پورا شہر بیچ دیا کتنا پیسہ چاہئے؟
عدالت نے 1950سے اب تک کے تمام ماسٹر پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔