• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور کی فیکٹری میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

پنجاب کے شہر قصورمیں واقع فوڈ فیکٹری میں دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

افسوس ناک واقعہ قصور کے علاقے گلشن اڈا میں واقع فوڈ فیکٹری میں پیش آیا جہاں 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

تینوں مزدور بوائلر کی مرمت کے دوران دم گھٹنے سےجاں بحق ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور ساتھیوں نے فیکٹری کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

تازہ ترین