• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان جو ابھی تک کنوارے ہیں اور شادی کرنے کو تیار نہیں مگر اب سلمان خان نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معروف کنوارے سلمان خان کی بھی خواہش ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورمسٹرپرفیکشنسٹ عا مرخان کی طرح سروگیسی کےعمل کے ذریعے اُن کا اپنا بچہ ہو۔

سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان کو بچے بہت پسند ہیں، وہ اپنے بھانجے بھتیجوں کے ساتھ اکثر اوقات وقت گُزارتے اور کھیلتے نظر آتے ہیں اور بچوں کےساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، سلمان خان شادی کے لیے تو تیار نہیں ہیں مگر اُنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی اولاد چاہتے ہیں۔

بالی ووڈ میں سروگیسی کا ٹرینڈ چل پڑا ہے جس کے ذریعے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، ایکتا کپور اور ان کے بھائی تشار کپور بھی والدین بن چکے ہیں۔

اس سے قبل 2017ء میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں اپنےبچے چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اولاد اس لیے چاہتا ہوں کہ میرے والدین میری اولاد دیکھ سکیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی اگلی آنے والی فلم ’بھارت‘ ہے جس میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے، فلم 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین