• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال: 500 روپے کیلئے تایا نے معصوم بھتیجے کو مار ڈالا

پنجاب کے شہر ساہیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 500 روپے کے تنازع پر تایا نے اپنے 6 سال کے بھتیجے کو مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی سے ادھار لی ہوئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

ملزم نے اپنی بھابھی اور معصوم بھتیجے پر ڈنڈوں کے ذریعے تشدد کیا، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ دم توڑ گیا۔

بچے کی لاش اور زخمی ماں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے شقی القلب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین