شادی کےنام پرپاکستانی لڑکیوں کی خریدوفروخت کے الزام میں گرفتار 11 چینی اور 2 پاکستانی شہریوں کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے 11 چینی باشندوں کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
لاہور کی عدالت نے 2 پاکستانی ملزمان انصر اور شوکت کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو 13 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔