• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹیڈکامیڈی فلم "دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 "کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

2016کی فلم کے اس سیکوئل کو ہدایتکارکرِ س ریناؤڈ کی اس فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے جو بہادر اتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اْٹھواتے ہیں۔

مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب ملکر ایکساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔

پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ، البرٹ بروکس، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فلم 7جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین