• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانے کی چابیاںIMF کے حوالے،ملک گروی رکھا جارہاہے،سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ایک طرف ریاست مدینہ کی بات کی جارہی ہے دوسری طرف حکومت آئی ایم ایف سے قرض لینے میں مصروف ہے ،حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے ملک کو عملاً گروی رکھنے جارہی ہے اور قومی خزانے کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کی جا رہی ہیں ،آج ملک کی سب سے اہم وزارت آئی ایم ایف کے پٹواریوں کے ہاتھ میں ہے ، آئی ایم ایف کے مطالبے پر 9سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے سے عام آدمی کا سانس بھی بند ہوجائے گا،حکومت حقائق کی بجائے خواہشات کی بنیاد پر فیصلے کررہی ہے، حکومت نے آٹھ ارب ڈالر کی لمبی زنجیر عوام کے ہاتھوں میں ڈال دی ہے ،سپر ٹیکس لگانے اور جی ایس ٹی بڑھانے سے معیشت اور بھی بیٹھ جائے گی۔
تازہ ترین