ساہیوال (صباح نیوز) ساہیوال میں 500 روپے کے تنازع پر تایا نے اپنے 6 سال کے بھتیجے کو مار ڈالا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی سے ادھار لی ہوئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ملزم نے اپنی بھابھی اور معصوم بھتیجے پر ڈنڈوں کے ذریعے تشدد کیا، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ دم توڑ گیا۔بچے کی لاش اور زخمی ماں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔