• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے مالیاتی معاہدے پر آئی ایم ایف کا اعلامیہ


پاکستان سے مالیاتی پیکیج کے معاہدے پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے اعلامیہ جاری کردیا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں تجویز کیا گیا کہ پاکستان میں ٹیکسوں کابوجھ تمام شعبوں پر یکساں لاگو ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظور کے بعد ہوگا۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سال میں پبلک فنانسنگ کی صورتحال میں بہتری لائے گا،پاکستان انتظامی اصلاحات سے ٹیکس پالیسی کے ذریعےقرضوں میں کمی لائے گا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے طے کرنے سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی۔

اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان آیندہ بجٹ کے خسارے میں 0اعشاریہ6 فیصد کمی لائے گا۔

تازہ ترین