• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے سیکشن بہاولنگر میں چوری کاٹے گئے درختوں کے تنوں کو آگ لگا کر ثبوت مٹا دیئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے سیکشن بہاولنگر میں چوری کاٹے گئے درختوں کے تنوں کو آگ لگا کر ثبوت مٹا دیئے گئے ، بتایا گیا ہےکہ چند روز قبل بہاولنگر سیکشن بدلی سٹیشنکے قریب مافیا نے ریلوے شعبہ انجینئرنگ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر درخت کاٹ کر فروخت کر دئیے لیکن اس معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ریلوے شعبہ انجینئرنگ نے کٹے ہوئے درختوں کے تنے جلا دئیے اس حوالے سے ریلوے محت کش یونین نے ڈی ایس ملتان امیر محمد داؤد پوتا سے اس چوری کی نکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین