• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت اور آئین میں رہتے ہوئے تبدیلی لائی جائے، شاہد خاقان

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، حکمران اسمبلی میں آکر بتائیں کہ کیوں آئی ایم ایف جارہے ہیں؟ اس سے پہلے کہ لوگ سڑکوں پرآجائیں بہترہے نظام میں رہتے ہوئے بغاوت کی جائے، ہم دھرنا دیں یا سڑک پر لیٹ جائیں، بہتر ہے کہ سیاسی جماعتیں انہیں سڑکوں پر لے آئے، جمہوریت اور آئین میں رہتے ہوئے تبدیلی لائی جائے، لندن فلیٹس جن کے ہیں انہیں سزا دے دیں، نواز شریف کے ہیں ہی نہیں تو کیسی منی ٹریل دیں، وہ علاج کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن )لیگ کا بیانیہ پاکستان کے عوام کا ہی بیانیہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا بیانیہ یہی ہے کہ حکومت آئین اور قانون کے مطابق چلے، عدالتی فیصلے پر رائے ہوتی ہے۔

تازہ ترین