• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12؍ مئی، مشرف سمیت تمام ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے،پیپلزپارٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سانحہ بارہ مئی کیس کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ 45 شہدا کے لواحقین آج بھی انصاف کے لیے ترس رہے ہیں،12؍ مئی واقعہ میں ملوث سابق صدر پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرکے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، صوبائی سیکرٹری جنرل وقارمہدی، پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں راشد ربانی،جاوید ناگوری، لیاقت آسکانی، اقبال ساند، حبیب الدین جنیدی، اسلم سموں و دیگر نے سانحہ 12؍ مئی کے شہداء کی یاد میں پیپلزسیکرٹریٹ کراچی میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تعزیتی اجتماع میں سانحہ بارہ مئی کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اورمغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ بارہ مئی کی جس طرح پیروی ہونی چاہیے تھی ویسے نہیں ہوئی اس دن جو لوگ شہید ہوئے وہ عدلیہ کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں شریک تھے۔ انہوں نے موجودہ چیف جسٹس سے گزارش کی کہ بارہ مئی واقعے کو ٹیک اپ کریں ،اس دن جو کچھ ہواسب اس کے گواہ ہیں۔
تازہ ترین