• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایونجرز اینڈ گیم‘ کا باکس آفس پر راج برقرار


سُپر ہیروز فلم ’ایونجرز اینڈ گیم‘ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا، مسلسل تیسرے ہفتے بھی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ پوکیمون کی نئی فلم ’پکاچو‘ دوسرے نمبر پر اور ’دی ہسل‘ تیسرے نمبر پر رہی۔

سُپر ہیروز فلم ’ایونجرز اینڈ گیم‘ نے ویک اینڈ کے تین دنوں میں 8 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرلی، مجموعی طور پر فلم نے صرف امریکا میں ایک کھرب دو ارب چھیالیس کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا۔

دنیا بھر میں تین کھرب چون ارب باسٹھ کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی کر کے تاریخ رقم کردی۔ ’ ایونجرز اینڈ گیم‘ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’اواتار‘ کا ریکارڈ توڑنے کے در پہ پہنچ گئی، جس نے دنیا بھر سے تین کھرب پچانوے ارب تیرہ کروڑ روپے سمیٹے تھے۔

اس ہفتے ریلیز ہونے والی ایک اور سُپر ہیرو پوکیمون سلسلے کی فلم ’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پکاچو‘ نے بھی شاندار اوپننگ بزنس کیا ہے، صرف تین دنوں میں آٹھ ارب اکیس کروڑ روپے بٹور کر یہ دلچسپ فلم دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

اسی ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’دی ہسل‘ ایک ارب اکانوے کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔

تازہ ترین