• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شوٹنگ کے بعد گھر آکر باپ بننا بہت مشکل ہے‘

بالی ووڈکے نامور اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ طویل شوٹنگ کے بعد اُن کے لیے گھر جاکر بچوں کے لیے باپ بن جانا نہایت مشکل ترین کام ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے دلکش اداکار شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں وہ کبیر سنگھ کا کردار نبھائیں گے، جو کہ بہت ہی جذباتی، غصے والا اور نشے کا عادی شخص ہے اور ایک دن میں تقریباً 20 سے 30 سگریٹس پی لیتا ہے۔


دوران انٹرویو شاہد کپور نےبتایا کہ جب وہ شوٹنگ سے تھک کر گھر آتے ہیں اور اُن کا دل چاہتا ہے کہ وہ کچھ دیرسو جائیں تو اُن کی بیٹی میشا انہیں سونے نہیں دیتی بلکہاُن کے ساتھ کھیلنے کے لیے انہیں زبردستی گارڈن میں لے جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے لیے اسکرین پرایک نشے کے عادی شخص کا کردار کرنا اور پھرگھر آکر بچوں کے لیے اُن کا باپ بن جانا بہت مشکل ہے۔

شاہد کپور نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ’سارا سارا دن اور رات شوٹنگ پر رہنے کےبعد جب وہ تھک کر گھر آتے ہیں اور پھر دیر تک سونے کی خواہش کرتے ہیں تو صبح ساڑھے 7 بجے اُن کی بیٹی میشا انہیں اٹھا دیتی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ اُن کے ساتھ کھیلنے کے لیے انہیں زبردستی گارڈن میں بھی لے جاتی ہے۔


اداکار نے کہا کہ اُن کی اہلیہ میرا کپور اُن کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے بچوں کو پورا وقت دینا پڑتا ہے ، اُن کا کہنا ہے کہ میشا اب بڑی ہورہی ہے جبکہ اُن کا بیٹا زین ابھی چھوٹا ہے۔ جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ اُن کی زندگیکتنی خوبصورت ہے۔

واضح رہے کہ ’کبیر سنگھ‘ تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ کا ری میک ہے۔ جس کی کہانی ایک ایسے سرجن کے گرد گھومتی ہے جس کی محبوبہ کسی اور سے شادی کرلیتی ہے جس کے بعد سرجن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔فلم رواں سال 21 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین